خوشی کی بات ہے ہم پاکستان کپ جیتے: یاسر شاہ

Published On 28 June,2022 07:49 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ ہم پاکستان کپ جیتے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ کی 40ویں قسط میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلوچستان کی طرف سے کپتانی کرکے بھی خوشی ہوئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ عبد الواحد بنگلزئی اور حسیب اللہ جیسے مزید کھلاڑیوں کو آگے آنا چاہیے۔
 

Advertisement