ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ٹی 20 میں 5 وکٹ سے شکست دیدی

Published On 02 August,2022 08:54 am

سینٹ کٹس: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ٹی 20 میں پانچ وکٹ سے شکست دے دی، 5 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 138 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، ہارڈک پانڈیا 31 اور رشبھ پنت 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوبیڈ موکائے نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے بھارتی ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا، برینڈن کنگ 68 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

شانداربولنگ پرفارمنس پر ویسٹ انڈیز باؤلر اوبیڈ موکائے میچ کے بہترین قرار دیے گئے۔
 

Advertisement