محمد یوسف نے مستقبل کا سٹار کرکٹر ڈھونڈ لیا

Published On 09 August,2022 06:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے مستقبل کا سٹار کرکٹر ڈھونڈ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چند روز قبل محمد یوسف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ اس بچہ کو کوئی جانتا ہے؟ اگر کسی کے پاس اس کا رابطہ نمبر یا تفصیل ہو تو ضرور بھیجیں۔ جزاک اللہ

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے لکھا کہ دودن پہلے بچہ کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، آپ سب کا شکریہ آج اس سے ملاقات ہو گئی، اس بچہ کی اتنی چھوٹی سی عمرمیں بیٹ سپیڈ، hand eye coordination اچھی تھی مگرہم نے اپنےبچوں کو وہ چیزیں سکھانی کہ آگے چل کر وہ ہر فارمیٹ کھیل سکے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ یہی بچے آگے چل کر ملک کا نام روشن کریں گے۔
 

Advertisement