پریکٹس میچ، قومی ٹیم کی پاکستان شاہینز کو 92 رنز سے شکست

Published On 10 August,2022 06:48 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کو 92 رنز سے ہرا دیا۔

واحد پریکٹس میچ میں 291 رنز کے جواب میں پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم 198 پر آؤٹ ہوگئی، محمد نواز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

عبداللہ شفیق 44، محمد حارث اور عبدالواحد بنگلزئی نے 27،27 رنز سکور کیے، قومی کرکٹرز نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے، امام الحق کے 82 رنز۔

کپتان بابراعظم 56، فخر زمان کے 45 رنز، خوشدل شاہ نے ناٹ آؤٹ 44 سکور بنائے، میر حمزہ، ابرار احمد اور زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
 

Advertisement