لاہور: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کے 12ویں میچ میں میرپور رائلز نے راولاکوٹ ہاکس کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 12 ویں میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز بنائے، روحیل نذیر نے سب سے زیادہ 69 رنز کی اننگز کھیلی، مصدق احمد 24 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، عماد وسیم نے 3 اور شاداب مجید نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
158 رنز کا ہدف میرپور رائلز نے صرف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان شعیب ملک نے سب سے زیادہ 33 رنز کی اننگز کھیلی، حارث سہیل 31، عماد وسیم 26 اور حسن نواز 24 رنز بناسکے۔