کراچی:(دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔
اس حوالے سے شاہد آفریدی اور کے پی ایل انتظامیہ نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
اس موقع پر سابق کپتان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ ہمارے لئے بہت ضروری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کچھ کرکٹرز کو کے پی ایل کھیلنے کی اجازت دے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے سٹارز کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں، کشمیر میں جو ظلم ہورہا اسکو ختم ہونا چاہئے۔