لاہور: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کے 21ویں میچ میں کوٹلی لائنز نے راولا کوٹ ہاکس کو 10 وکٹ سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے بارش کے باعث 18 اوورز تک محدود ہونے والے مقابلے میں 9 وکٹ کے نقصان پر 133 رنز بنائے، عماد بٹ نے سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 47 رنز بنائے، حسین طلعت 21 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، عرفان اللہ نے 3 جبکہ دانش عزیز نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Kotli Lions won by 10 wickets and go straight to the play-offs #KingdomValleyKPL I #KheloAazadiSe | #KLvRH pic.twitter.com/OplNGBKhFN
— Kashmir Premier League (@kpl_20) August 23, 2022
134 رنز کا ہدف کوٹلی لائنز نے بغیر کسی نقصان کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 اعشاریہ 1 اوورز میں 136 رنز بناکر حاصل کرلیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے خرم منظور نے 42 گیندوں پر 85 اور احسن علی نے 26 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔