لاہور:(ویب ڈیسک) شعیب ملک کی ٹیم میر پور رائلز کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کی چیمپئن بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق باغ سٹالیئنز اور میر پور رائلز کے مابین فائنل کھیلا جانا تھا تاہم بارش کی وجہ نہ ہونے سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی شعیب ملک کی ٹیم کو قواعد کو مطابق فاتح قرار دے دیا گیا۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فائنل مقابلہ ختم ہونے کے بعد رائلز کو قواعد کے مطابق چیمپئن قرار دیا گیا۔
@MirpurRoyals take home the winning title of Kingdom Valley Kashmir Premier League Season 2 on the basis of finishing higher on the points table after league stage. #KingdomValleyKPL #KheloAazadiSe pic.twitter.com/BJSKboPgME
— Kashmir Premier League (@kpl_20) August 26, 2022
اس سے قبل رائلز نے کوالیفائر میں باغ سٹالیئنز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، کوٹلی لائنز اور اوورسیز واریئرز کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔
سٹالینز کا رائلز کے ساتھ آخری مقابلہ طے تھا، ملک کی قیادت میں رائلز نے سیزن ٹو کی ٹرافی اپنے نام کی۔