انگلش آل راؤنڈر معین علی کا ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 04 October,2022 05:56 pm

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتان کے فرائض انجام دینے والے انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معین علی انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کی جانب سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی ایک اور پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد ٹیسٹ ریٹائرمنٹ پر برقرار رہیں گے۔

آل راؤنڈر ستمبر 2021 میں طویل ترین فارمیٹ سے الگ ہو گئے لیکن گرمیوں میں اعتراف کیا کہ وہ بین سٹوکس، میک کولم کے ماتحت کھیلنا پسند کروں گا۔

میک کولم نے ایک مرتبہ پھر معین علی کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کہا مگر انہوں نے انکار کردیا اور کہا کہ یہ ایک ایسا سفر ہے جس پر مجھے افسوس نہیں ہے، یہ ایسی چیز نہیں ہے جو میں اب کرنے کا خواہشمند ہوں۔

معین علی نے رواں سال ٹیسٹ سیریز کےلیے دورہ پاکستان سے معذرت کی تھی، انگلش آل راؤنڈر اس سے پہلے جون میں بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے تھے۔

خیال رہے کہ معین علی کی قیادت میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں چار تین سے فتح حاصل کی۔
 

Advertisement