لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام اور تاریخ پیدائش بتا دی۔
خیال رہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش اگست میں ہوئی۔
اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ انہوں نے اپنے بیٹے نام سید ریان عماد رکھا ہے اور اس کی تاریخ پیدائش 28 اگست 2022 ہے۔
عماد وسیم کے بیان پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دلہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ عماد اور ثانیہ کی ایک بیٹی عنایہ بھی ہے۔