دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے محمد رضوان کا بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔
بیٹنگ رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے 5 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
کونوے نے بنگلہ دیش کے خلاف 70 رنز کی شاندا اننگز جبکہ پاکستان کے خلاف 49 رنز بنا کر ایرون فنچ اور ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ دیا انہوں نے 760 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پانچ میں جگہ بنا لی۔