پرتھ: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہی روز 2 دلچسپ مناظر دیکھے گئے، آسٹریلوی بیٹر میتھیو ویڈ کی طرف سے فیلڈنگ میں رکاوٹ بننے کے باوجود اپیل نہ کرنا بڑی بحث بن گیا، ادھر جنوبی افریقہ کے خلاف محمد سراج کی تھرو پر رن آؤٹ کے بجائے چوکا حیرانی کا باعث بنا۔
پرتھ پر کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں انگلش ہدف کا دفاع کرتے آسٹریلوی بیٹر میتھیو ویڈ کیچ میں رکاوٹ بنے، اس ضابطے کی ممکنہ خلاف ورزی پر مہمان کپتان جوز بٹلر کا اپیل نہ کرنا حیران کن تھا جو عام بحث سے شدید تنقید کی وجہ بنا۔
— WaQas Ahmad (@waqasaAhmad8) October 9, 2022
ادھر رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے محمد سراج نے نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بیٹر کو آؤٹ کرنے کی کوشش کی، مِس ہونے والی اس تھرو پر امپائر نے چوکا دیا تو بھارتی باؤلر الجھ پڑے اور توجہ کا مرکز بنے۔
— Cric (@CricLavdeep4518) October 9, 2022