قومی سکواڈ آج رات میلبرن سے پاکستان روانہ ہو گا

Published On 14 November,2022 09:12 am

میلبرن: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کے بعد قومی سکواڈ آج رات میلبرن سے براستہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا، کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ لاہور پہنچیں گے، نائب کپتان شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

 

وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ پشاور جبکہ شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کراچی جائیں گے۔
 

 

Advertisement