شاہین شاہ آفریدی کو ہسپتال داخل کروادیا گیا

Published On 20 November,2022 04:12 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو اپنڈکس کے آپریشن کے باعث ہسپتال داخل کروادیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے ہسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے تصویر کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آج اپنڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمدلِلّٰہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے اپنے پیغام میں دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے دوران شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، ورلڈ کپ سے پہلے شاہین آفریدی انگلینڈ میں ری ہیب کا عمل مکمل کروا کر میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے۔
 

Advertisement