بابر اعظم کی سنچری پر شائقین کا جشن، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 03 December,2022 07:06 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سنچری کرنے پر تماشائیوں کے جشن پر کمنڑی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ویڈیو میں ناصر حسین کو سنا جاسکتا جس میں انگلش کمنٹیٹر خوشی کے لمحات بتاتے ہوئے کہ رہے ہیں کہ یہ زبر دست لمحات ہیں، ٹیسٹ میچ کے پہلے دو روز تماشائیوں کی تعداد کم رہی لیکن آج یہ لوگ صرف سب بابر اعظم کو سنچری کرتا دیکھنے کے لیے آئے اور پاکستانی کپتان نے سنچری بناکر سب کو لاجواب کردیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی آٹھویں سنچری 126 گیندوں پر ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر حسین بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہیں اور چند روز قبل انہوں نے بابر اعظم کا انٹرویو بھی کیا تھا۔

نجی سپورٹس ٹی وی کی جانب سے ناصر حسین کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں پنڈی اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی سنچری کے وقت تماشائیوں کا جوش و خروش دیکھا جا سکتا ہے۔
 

 

Advertisement