انگلینڈ کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میں چار قومی کھلاڑیوں کا ڈیبیو

Published On 01 December,2022 11:39 am

راولپنڈی : (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کھلاڑیوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی ۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں چار قومی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کیپ حاصل کی جن میں حارث رؤف، سعود شکیل، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں ۔

پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چاروں کرکٹرز کو ٹیسٹ کیپ دینے کی ویڈیو جاری کی جس میں کپتان بابراعظم نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔

اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور کوچ نے تالیاں بجاتے ہوئے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔