پنڈی ٹیسٹ : قومی بیٹر اظہر علی آج آخری روز بیٹنگ کیلئے دستیاب ہونگے

Published On 05 December,2022 02:22 am

راولپنڈی : (ویب ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کی دوسری اننگز میں زخمی ہونیوالے بیٹسمین اظہر علی میچ کے آخری روز بیٹنگ کیلئے دستیاب ہونگے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلش باولر رابنسن کی گیند ہاتھ پر لگنے سے اظہر علی کا ہاتھ زخمی ہو گیا تھا اور گراونڈ سے واپس چلے گئے تھے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )حکام کے مطابق اظہر علی آج آخری روز بیٹنگ کیلئے دستیاب ہونگے۔


 

Advertisement