ٹی 20 ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

Published On 05 December,2022 02:38 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) ٹی 20 ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی ،پاکستان کی ایلیٹ ویمن کرکٹرز پر مشتمل بلاسٹرز ،ڈائنامئٹس،چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

بورڈ ترجمان کے مطابق 5 سے 7 دسمبر تک روزانہ دو میچز سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے جبکہ 9 دسمبر کو ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا-

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے میچز دو وینیوز ایل سی سی اے گراؤنڈ اور لاہور جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے، ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ جبکہ رنراپ کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔

دوسری جانب ٹی 20 ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں چاروں ٹیموں کی کپتان شریک ہوئیں۔

 پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرافی کی رونمائی کی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
 

Advertisement