لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کی 15 رکنی ویمن ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ، طوبی حسن اور سعدیہ اقبال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ پاکستان ویمن ٹیم جنوری میں آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔
آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ 10 سے 26 فروری تک ساؤتھ افریقہ میں ہو گا، بسمہ معروف قومی ویمن ٹیم کی دونوں اسائنمنٹس میں قیادت کریں گی۔
دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں کپتان بسمہ معروف ،عالیہ ریاض،عائشہ نسیم اور ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا،غلام فاطمہ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو اور ندا ڈار شامل ہیں۔
عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرا امین اور سدرا نواز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ایمن انور، جویریہ خان اور طوبی حسن ٹریولنگ ریزروز میں شامل ہیں۔
Pakistan announce squads for Australia series and ICC Women s T20 World Cup
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2022
Read more https://t.co/SA2itZFVPr#T20WorldCup pic.twitter.com/i6JkPrjySW
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کپتان بسمہ معروف، ایمن انور، عالیہ ریاض ،عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور جویریہ خان، منیبہ علی ،نڈا ڈار،عمیمہ سہیل،نشرہ سندھو،سعدیہ اقبال ،سدرا آمین ، سدرا نواز اور طوبی حسن کو قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ غلام فاطمہ، کائنات امتیاز اور صدف شمس ریزروز میں ہوں گی۔
چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے کہا ہے کہ بہترین ٹیموں کا انتخاب کرنے کی کوشش کی، تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات ہیں، ڈیانا بیگ، طوبی حسن اور سعدیہ اقبال کی واپسی سے کمبی نیشن بہتر ہوا ہے۔
اسماویہ اقبال نے مزید کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے میچز 16، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے، ٹی 20 میچز 24 ،26 اور 29 جنوری کو ہوں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 12 فروری کو انڈیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی، 15 کو آئر لینڈ ،19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور 21 فروری کو انگلینڈ سے میچ شیڈول ہیں۔