نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان تاحال اپنی انجری سے نجات حاصل نہیں کر سکے جس کے باعث وہ بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ کے ایل راہول ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما بنگلادیش کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد سابق بھارتی کھلاڑیوں نے انہیں ریسٹ کا مشورہ دیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22 سے دسمبر سیڈھاکا میں شروع ہو گا۔