ممبئی: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگوٹھے کی انجری کا شکار ہونے والے بھارتی کپتان روہت شرما کو سابق بھارتی کپتان اجے جڈیجا نے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بجائے گھر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔
سابق بھارتی کپتان اجے جڈیجا کا ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ تب ہی تو بول رہا ہوں کہ روہت کو بولو گھر بیٹھے، جب کسی کھلاڑی کے ہاتھ میں فریکچر ہو اور وہ 10 دن تک بلا نہ پکڑ سکے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ ٹھیک ہو بھی جائے تو وہ اگلے دن ٹیم جوائن نہیں کرسکتا اور ہمیں ابھی تک چوٹ کی نوعیت نہیں پتہ، ہم ایک عارضی حل تلاش کر رہے ہیں اور یہ روہت کے لیے بہترین حل ہے کہ وہ گھر بیٹھے۔
یاد رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما انگوٹھے کی انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے، روہت شرما کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض کے ایل راہول نے سرانجام دیے تھے۔