اکشے کمار کی ایسی ویڈیو جس نے سلمان خان کو بھی جذباتی کر دیا

Published On 17 December,2022 11:04 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپرسٹار اکشے کمار کی ایک ویڈیو نے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھی جذباتی کر دیا۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد دبنگ خان نے جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں اکشے کمار کے لیے محبت بھرے الفاظ لکھے۔

 

سلمان خان نے انسٹاگرام سٹوریز پر ایک کلپ پوسٹ کیا جس کے کیپشن میں کہا کہ مجھے ابھی ایسی چیز ملی، جسے میں نے آپ کے ساتھ شیئر کرنے سے متعلق سوچا۔