بھارتی اداکارہ نے اپنے جم ٹرینر سے شادی کر لی

Published On 15 December,2022 10:21 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی چینل کے مقبول ڈرامے 'ساتھ نبھانا ساتھیہ' سے شہرت پانے والی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے اپنے جِم ٹرینر شاہنواز شیخ سے شادی رچا لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیوولینا انڈین ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جو طویل عرصہ چلنے والے مقبول ڈرامے  ساتھ نبھانا ساتھیہ  میں گوپی مودی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب ممبئی کے قریب ہل اسٹیشن لونا والا میں منعقد ہوئی جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اور شوہر شاہنواز شیخ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ  چراغ لے کر بھی ڈھونڈتی تو تم جیسا نہیں ملتا، تم میرے درد اور دعاؤں کا جواب ہو۔