ممبئی :(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے آریان خان نےدنیا کی سب سے مقبول اور لگژری شراب کےنئے برانڈ کو بھارت میں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
آریان خان نے اپنے نئے کاروبار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا اور کیپشن دیا کہ اس لگژری برانڈ کو متعارف کرانے میں 5 سال کا عرصہ لگا۔
بھارتی میگزین کو انٹرویو میں شاہ رخ خان کے بیٹے نے کہا کہ کے صرف 4 سے 5 گھنٹے سوتا ہوں نئے کاروبار کے لئے والدین نے بھرپور تعاون کیا۔
آریان خان اپنے نئے کاروبار کے ذریعے بھارت میں نئی واٹکا لائن کومتعارف کرانے کے خواہش مند تو ہیں۔ لیکن وہ اس کاروبار کے ساتھ روزمرہ استعمال ہونے والے لباس جیسے شرٹس ، جیکٹ ، کورٹس اور ہوڈیز کو بھی D’YAVOL کے ہی نام سے لانچ کریں گے۔
کچھ دن قبل ہی آریان خان نے اپنے ویب سیریز کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ کہ ان کا ویب سیریز مکمل ہوچکی ہے اب ایکشن کہنے کا شدت سے انتظار ہے۔