رنبیر اور شردھا کپور کی نئی فلم کا ٹائٹل سامنے آگیا

Published On 14 December,2022 08:04 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تو جھوٹی میں مکار میں رنبیرکپور اور شردھا کپور ایک ساتھ جلوا گر ہونگے۔

عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کی اس فلم کے نام کا ٹنگل جِنگل آپس میں ملنا اندازہ لگایا تھا جو کہ غلط ثابت ہوا ،فلم میکر کی جانب سے نام کے اعلان کے ساتھ فلم کی ایک جھلک بھی شیئر کی گئی ۔

شردھا کپور نے انسٹاگرام کے زریعے مداحوں میں فلم کا ٹائٹل شئیر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ آخرکار ٹائٹل آگیا یہ دیکھو ۔

اس مختصر ویڈیو میں شردھا کو رنبیر کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ دونوں گلے مل کر ایک دوسرے سے فلرٹ کرتے ہیں پھراسکرین پر فلم کا نام تو جھوٹی میں مکار جگمگاتا دکھائی دیتا ہے ۔

رنبیر کپور اور شردھا کپور کی ایک ساتھ کی گئی پہلی فلم تو جھوٹی میں مکار اگلے سال 8 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔