میلبورن: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹاپ ایوارڈ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا نام شین وارن سے منسوب کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ شین وارن ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز کے موقع پر دیا جائے جبکہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مد مقابل ہیں۔
شین وارن کو اپنے ہوم گراؤنڈ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ سے خصوصی لگاؤ تھا، کرکٹ آسٹریلیا نے شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شائقین کو فلاپی ہیٹ پہن کر ایم سی جی آنے کا کہا تھا۔
لیجنڈری کرکٹر شین وارن کا انتقال تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔