ویانا : (ویب ڈیسک ) یورپی ملک آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے کے بعد 2 اسکیئر لاپتہ ہوگئے ، تلاش کا عمل جاری ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کے سیاحتی دفتر کے سربراہ کے مطابق آسٹریا میں 10 اسکیئر برفانی تودے کی زد میں آگئےجن میں سے 8 کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔
اس حوالےسے پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کئے گئے 10 اسکیئر میں سے 2 افراد شدید زخمی تھے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 200 سے زائد امدادی کارکن جائے وقوعہ پر سراغ رسانی میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریا کا علاقہ لیش دنیا کے بہترین اسکائی میں سے ایک ہے، برفانی تودوں سے گھرا یہ علاقہ کافی خطرناک تصور کیا جاتا ہے ۔