بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین کے صوبے سنکیانگ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 40 کان کن پھنس گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے سنکیانگ صوبے میں سونے کی کان بیٹھنے سے کم از کم 40 افراد پھنس گئے جن میں سے ریسکیو عملے نے 28 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے جبکہ باقی کان کنوں کو نکلالنے کی کوشش کی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں میں کان کنی کے شعبہ میں حفاظتی اقدامات میں بہتری آئی ہے تاہم اب بھی کان کنی کے دوران کان بیٹھنے کے واقعات سامنے آتے ہیں،جس کی وجہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنا بتایا جاتا ہے۔
گزشتہ برس ستمبر میں صوبہ چنگہائی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 19 مزدور پھنس گئے تھے، طویل ریسکیو آپریشن کے بعد کان کن مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔