ایران میں احتجاج ، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دُہری شہریت کے حامل افراد گرفتار

Published On 26 December,2022 10:08 am

تہران: (ویب ڈیسک ) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اتوار کے روز احتجاج پرسات افراد کوگرفتار کیا ہے ، ان میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دُہری شہریت کے حامل افراد بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ایرانی حکام مغربی طاقتوں پر ملک میں بدامنی کو ہوا دینے کے الزامات عائد کرتے ہیں، انھوں نے بالخصوص اسرائیل اور امریکا پر ایران کے داخلی امور میں مداخلت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

حکومت کی جانب سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ مظاہرین دشمنوں کے تربیت یافتہ اور مسلح ہیں۔

ایران میں 16 ستمبر سے کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے ردعمل میں مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین کے خلاف ایرانی حکام کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، اس دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔