بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے حامیوں اورپولیس کے درمیان جھڑپیں، ایک شخص ہلاک

Published On 26 December,2022 09:39 am

ڈھاکہ : (دنیا نیوز) بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع پنچ گڑھ کے شمالی علاقے بوڈا میں پیش آیا جہاں کچھ لوگوں نے ایک ریلی پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

پولیس کی فائرنگ سے پارٹی کے درجنوں حامی زخمی ہوگئے جبکہ یہ جھگڑا تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا جس کے بعد پولیس لوگوں کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔

ریسکیو حکام کی جانب سے  ہلاک ہونے والے شخص اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔

حالیہ مہینوں میں بجلی کی کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔