لاہور: (ویب ڈیسک)عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں کیونکہ انہوں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھی۔
ایک انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پٹھانوں کے خاندانوں میں بھی کہا جاتا ہے کہ بیٹا نہیں ہے تو تعویذ بناؤ لیکن میں ان چیزوں کے سخت خلاف ہوں، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو اولاد دوں تو یہ کہتا ہوں کہ باپ کی فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی لیکن انہیں کبھی فکر اس لئے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، اہلیہ کو پتا ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں اس لیے میری اہلیہ بھی کافی مطمئن ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں بہت قسمت والا ہوں کہ میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں اور الحمد اللہ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔