سڈنی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے بہت اچھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی آلراؤنڈر ندا ڈار کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میں اچھی بیٹنگ ہوئی لیکن ابھی ہم میں کمی ہے، ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے کمبی نیشن کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔
آلراؤنڈر نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میچز سے ہمیں تجربہ ملا کیونکہ ہمیں ان پچز پر کھیلنے کی زیادہ پریکٹس نہیں ہوتی، یہاں کھیل کر ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔
ندا کا مزید کہنا تھا کہ سڈنی میں پاکستانی کمیونٹی کا میچز دیکھنے کے لیے آنا بہت اچھا لگا، امید ہے شائقین ٹی 20 سیریز دیکھنے بھی آئیں گے۔