کامران اکمل کا بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا مشورہ

Published On 25 February,2023 11:46 am

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا۔

ایک انٹرویو میں وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان میں رواں سال ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لے نہیں آتی تو ہمیں بھی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جانا چاہیے، ہماری بھی کوئی عزت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ورلڈ چیمپئن رہا ہے، تینوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کی، یہ حکومتوں کا معاملہ ہے، جب تک دونوں ایک صفحے پر نہ ہوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں نہیں جائیں گی، دیکھتے ہیں یہ سلسلہ کتنے عرصے تک چلتا ہے۔
 

Advertisement