آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا

Published On 26 February,2023 10:08 pm

کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) آسٹریلیا آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔

کیپ ٹاؤن میں ہونیوالے آئی سی سی انٹرنیشنل ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلین خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے،آسٹریلیا کی بیتھ مونی 74 رنز اور ایشلے گرینڈر 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی، جنوبی افریقہ کی ولور ڈاٹ 61 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ہونے والےآٹھ ورلڈ کپس میں آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 6 ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ جنوبی افریقا نے پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔