ڈگلس(ویب ڈیسک)ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، 10 رنز پر پوری ٹیم ہی آؤٹ ہو گئی جبکہ مخالف ٹیم نے محض 2 گیندوں پر ہدف عبور کرتے ہوئے میچ جیت لیا ۔
حیران کن واقعہ کارٹا گینا کے گراؤنڈ میں آئل آف مین اور سپین کے درمیان کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کے دوران پیش آیا، آئل آف مین کی پوری ٹیم 8.4اوورز کھیلتے ہوئے صرف 10 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی ۔
مخالف ٹیم سپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کامران نے اپنے سپیل کے دوران ہیٹرک بھی مکمل کی ،10 رنز کاہدف سپین کی جانب سے پہلی2 گیندوں پر ہی عبور کر لیا گیا ۔
اس سے قبل ٹی 20 کی تاریخ کا کم ترین سکور 15 تھا جو دسمبر 2022 میں بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی تھنڈرز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف بنایا تھا۔