رام اللہ : (ویب ڈیسک ) فلسطین میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم نے اپنا غیر معمولی اجلاس کل طلب کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس کل 28فروری بروز منگل کو منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس حال ہی میں مغربی کنارے کے شہر نابلس میں صہیونی فورسز کی جانب سے کھلی جارحیت میں 11 فلسطینیوں کو شہید اور 100 کو زخمی کرنے اور دیگر کارروائیوں کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں مسلسل اسرائیلی جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور فلسطینی عوام کے لیے ضروری بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا ۔
فلسطینیوں کو تحفظ دینے کے حوالے سے یہ اجلاس بین الاقوامی برادری کے ساتھ مربوط کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتا ہے۔