حسن علی آؤٹ کر کے "جنریٹر" کیوں نہیں چلاتے، شاداب خان نے وجہ بتا دی

Published On 27 February,2023 11:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حسن علی آؤٹ کرنے کے بعد اب جنریٹر کیوں نہیں چلاتے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس کی وجہ بھی بتا دی۔

لاہور میں اپنے ایک انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ حسن علی آؤٹ کرنے کے بعد جنریٹر نہیں چلاتا کیوں کہ بجلی بہت مہنگی ہو گئی ہے، حسن علی سولر والی سیلبریشن بھی نہیں کر سکتا کیونکہ ڈالر کی وجہ سے وہ بھی مہنگا ہوگیا ہے، فہیم اشرف کو ہم بتا رہے ہیں کہ شادی شدہ اور کنوارے میں کیا فرق ہوتا ہے؟ اسے ہم نے اس لئے اکیلا رکھا ہوا ہے تاکہ وہ شادی کر لے۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ مجھے حیرانگی ہوتی ہے جب دنیا کے بڑے کھلاڑی اور لیڈر کپتان پر تنقید ہوتی ہے، پاکستان کا سب سے بڑا کھلاڑی بابر اعظم ہے، بابر اعظم ایک ہیرا ہے ہم اس کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، اسے ہم بہت پریشر میں ڈال رہے ہیں، پوری دنیا میں بابر اعظم کو عزت ملتی ہے ہمیں بھی اسے عزت دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہمارا ٹاپ آرڈر فارم میں تھا لیکن پریشر میچز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کرسکے، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کمبی نیشن بہترین ہے، اعظم خان پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں اچھا کھیلا اور اس مرتبہ بھی بہترین رہا، اعظم خان کو جب ٹیم میں شامل نہیں بھی کیا تھا اس سے پہلے فون کرکے کہا تھا کہ ہماری طرف سے کھیلو۔