قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت

Published On 26 February,2023 07:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

افتخار احمد نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر مداحوں کو بیٹی کی ولادت کی خبر دی ہے،انہوں نے بیٹی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز ہمارے خاندان میں ننھی پری کا اضافہ ہوا ہے۔

 افتخار احمد ان دنوں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔