پی سی بی اور فرنچائیزرز کے درمیان ٹیلی کانفرنس، مؤقف پر ڈٹے رہنے پر اتفاق

پی سی بی اور فرنچائیزرز کے درمیان ٹیلی کانفرنس، مؤقف پر ڈٹے رہنے پر اتفاق

پی سی بی ذرائع کے مطابق کانفرنس میں فیصلہ کیاگیا کہ پی سی بی سکیورٹی کی مد میں پنجاب حکومت کو ایک پائی بھی ادا نہیں کرے گا، غیر ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کے سپرد ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سکیورٹی اخراجات: وزیراعظم کی نجم سیٹھی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

ذرائع کے مطابق فرنچائیزرز نے بورڈ کو پی ایس ایل یو اے ای اور امریکہ میں کروانے کا جائزہ لینے کا کہہ دیا، فرنچائیزرز اور بورڈ نے وزیر اعظم سے بیوروکریسی کی مداخلت سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کے معاملے پر رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو پی ایس ایل 8 کے میچز کی منتقلی کے معاملے اور نگران پنجاب حکومت کے رویے سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔