لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی سے متعلق پی سی بی اور پنجاب حکومت میں معاملات حل ہوگئے۔
پی ایس ایل 8 کے میچز منتقلی کے معاملے پر وزیر اعظم کی جانب سے یقین دہانی کے بعد بقیہ میچز کی میزبانی پنجاب کرے گا۔
نجم سیٹھی نے میچزز شیڈول کے مطابق جاری رہنے سے متعلق ٹوئٹ کردیا، پنجاب حکومت اخراجات برداشت کرنے پر رضامند ہوگئی ہے۔
Good news: CM Punjab Mohsin Naqvi Saheb has been kind enough to agree to share cost of lighting routes during PSL matches in Lahore. HBl PSL8 matches in Lahore and Pindi shall continue as scheduled.
— Najam Sethi (@najamsethi) February 26, 2023
نجم سیٹھی نے کہا کہ پنڈی اور لاہور میں میچزز اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے، وزیر اعلی نے روٹ کی لائٹنگ کی کاسٹ میں حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔
پی سی بی ٹیموں کے روٹس کی لائیٹیں خریدے گی، جس سے رواں سال اور مستقبل میں ہر سیریز میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت لائٹس کے علاوہ تمام اخراجات اٹھائے گی 2022 میں لائٹس کی مد میں پنجاب حکومت نے لاہور میں 60 کروڑ روپے خرچ کیے اس سال بھی یہ اخراجات 50 کروڑ سے زائد تھے۔
کراچی میں آخری میچ کے بعد براڈ کاسٹرز نے سامان باندھ لیا، ڈیجیٹل باونڈری کو بھی نکالنا شروع کردیا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے سارا سامان پنڈی سٹیڈیم جائے گا۔
پی ایس ایل کے میچز کا کراچی میں کنگز کی فتح پر اختتام ، براڈ کاسٹنگ سٹاف کراچی سے پنڈی کے لئے روانہ ہوگا۔