لاہور: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ 17 رنز سے جیت لیا۔
149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 2, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے یاسر خان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ول سمیڈ 32، محمد حفیظ 2 اور افتخار احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، مارٹن گپٹل 15، اوڈین اسمتھ 11 اور محمد نواز صرف 4 رنز بنا سکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ویزا ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 2, 2023
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،سکندر رضا 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 2, 2023
لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا طاہر بیگ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی تاہم فخر زمان پہلے اوور میں ہی 4 رنز بناکر رن آؤٹ جبکہ مرزا طاہر بیگ2 رنز بنا کر تیسرے اوور میں پویلین لوٹ گئے۔
حسین طلعت 6 ،عبداللہ شفیق 15 ، شاہین آفریدی 16 ، ڈیوڈ ویزے 2 ، سیم بلینگ 2، راشد خان 21 رنرزجبکہ حارث رؤف اور زمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور نوین الحق نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ اور عمید آصف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
TOSS UPDATE @TeamQuetta win the toss and elect to bowl first
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 2, 2023
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/MkjdKMyGtF#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvQG pic.twitter.com/Q6IdDrlB7j
واضح رہے لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔