پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آج مدمقابل ہونگے

Published On 06 March,2023 09:14 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ شیڈول ہے، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، عماد وسیم اور سرفراز احمد نے جیت پر نظریں جما لیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کا 22 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کی جیت پر نظریں مرکوز ہیں، نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔

کراچی کنگز نے جیت کے ساتھ کم بیک کرنے پر نظریں جمالیں، دوسری جانب کوئٹہ نے ایونٹ میں دوسری بار کراچی کو زیر کرنے کی ٹھان لی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین پہلے راؤنڈ میں ہونے والے ٹاکرے میں گلیڈی ایٹرز نے 6 رنز سے میدان مارا تھا۔

کنگز شکست کا بدلہ لیں گے یا ایک بار پھر گلیڈی ایٹرز فتح کا مزہ چکھیں گے تمام نظریں راولپنڈی سٹیڈیم پر لگ گئیں، کھلاڑیوں کے جیت کے دعوؤں نے شائقین کا جوش بھی بڑھا دیا۔
 

Advertisement