لاہور قلندرز کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش

Published On 06 March,2023 03:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں راشد خان، ڈیوڈ ویزا اور سیم بلنگز پر انعامات کی برسات کر دی۔

گزشتہ روز ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ملتان سلطانز کیخلاف بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان کیا گیا۔

کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی ویڈیو بھی گزشتہ روز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے سیم بلنگز کو ایک سال کیلئے فری برانڈڈ شو، ڈیوڈ ویزا کو آئی فون اور راشد خان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ کا تحفہ دیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کیخلاف سیم بلنگز نے54 جب کہ راشد خان نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
 

Advertisement