بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Published On 04 April,2023 01:23 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

رمضان کے مبارک مہینے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، حارث رؤف، فہیم اشرف، افتخار احمد اور فخر زمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں احرام باندھے خانہ کعبہ کے صحن میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

بابر اعظم نے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اپنی تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’ بارگاہِ خداوندی میں ‘۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے گزشتہ برس بھی رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی ۔