بھارت دوسرے کرکٹ بورڈز پر اپنی مرضی نہیں تھونپ سکتا: معین خان

Published On 03 April,2023 09:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ بھارت پیسے کی دھونس کے ذریعے دوسرے کرکٹ بورڈز پر اپنی مرضی نہیں تھونپ سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے، بھارت ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر کھیلے گا تو پاکستان کے ورلڈ کپ میچز بھی نیوٹرل مقام پر کرائے جائیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ ہونی چاہیے اور اس کیلئے دونوں ممالک کے بورڈز بات چیت کریں، وجوہات معلوم ہونی چاہئیں کہ کیوں بھارت پاکستان آنے سے کتراتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کیخلاف سیریزمیں نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دیناخوش آئندہے، پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کابیک اپ انتہائی ضروری ہے، فاسٹ بولر محمد عامر بہترین کھلاڑی ہیں، محمد عامر کی پرفارمنس اچھی ہےتوٹیم میں ضرورشامل کریں۔

شاداب خان کوبطورکپتان صرف ایک سیریز ملی، شاداب خان کونائب کپتانی سےفوری طورپرہٹانامناسب نہیں ہوگا، شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپرلیگ میں بہترین کپتانی کی ہے، شاہین شاہ آفریدی نےمسلسل دوسال لاہورقلندرزکوفاتح بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے پوٹینشل کونظراندازنہیں کیاجاسکتا، مستقبل میں شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کےکپتان کیلیےبہترین انتخاب ہوسکتےہیں۔