پاک نیوزی لینڈ سیریز، بابر اعظم آج 100 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے

Published On 14 April,2023 04:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنا 100 واں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

ٹی ٹونٹی میچز کی سنچری مکمل کرنے والے بابر اعظم تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جبکہ شعیب ملک 123اور محمد حفیظ 119ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

یاد ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہو گا، دونوں ٹیمیں سیریز کے پہلے میچ میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔