لاہور: (ویب ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی ٹی20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے کم عمر اور تیز ترین پیسر بن گئے۔
پیسر شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ سے پانچویں اور اپنے 143 ویں میچ میں اس سنگ میل تک پہنچے، اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا کے پاس تھا جنہوں نے 146 میچز میں 200 ٹی 20 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
23 سالہ شاہین نے پیر کی شب اپنی پہلی ہی گیند پر ٹام لیتھم کو آؤٹ کر کے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی تھی، سب سے تیز رفتاری کے ساتھ (134میچز) میں یہ کارنامہ انجام دینے والوں میں راشد خان سرفہرست ہیں، البتہ وہ ایک سپنر ہیں، اسی طرح دوسرے نمبر پر موجود سعید اجمل (139 میچز) بھی سلو باؤلر تھے۔
سابق پاکستانی پیسر عمر گل بھی 147 میچز میں ٹی 20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرچکے ہیں۔