لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ڈاکٹر سہیل سلیم کی کرکٹ میں واپسی کا امکان ظاہر کردیا۔
ذرائع کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں پی سی بی نے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز کا عہدہ متعارف کرادیا جس کے لیے ڈاکٹر سہیل سلیم ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز کے عہدے پر واپس آ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سہیل سلیم کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔
پی سی بی نے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز سمیت 6 عہدوں کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے، سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن کے کنسلٹنٹ ، ڈائریکٹر اور جی ایم کے لیے بھی اشتہار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ منیجر سکیورٹی، سینئر منیجر اینٹی کرپشن کے لیے بھی اشتہار جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم احسان مانی کے دور میں ہیڈ آف میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے عہدے سے الگ ہو گئے تھے، ان کے پی ایس ایل میں کووڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر بورڈ سے اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔
جس کے بعد ڈاکٹر نجیب سومرو کو اگست 2021 میں چیف میڈیکل آفیسر مقرر کیا گیا تھا، چیف میڈیکل آفیسر زیادہ تر قومی ٹیم کے ہمراہ غیرملکی دوروں پر رہے۔