لندن: (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا اور انگلینڈ میرا دوسرا گھر ہے۔
قومی فاسٹ باؤلر حسن علی ان دنوں واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیل رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ انگلینڈ کے ایجبسٹن گراؤنڈ سے خاص محبت ہے، پاکستان پہلا گھر اور انگلینڈ میرا دوسرا گھر ہے۔
حسن علی نے کہا کہ ایجبسٹن گراؤنڈ سے بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میچ کی یادیں وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں شاداب خان سب سے قریبی دوست ہیں جبکہ فہیم اشرف، فخرزمان، حارث رؤف اور آصف علی بھی میرے اچھے دوست ہیں۔
حسن علی کا اپنے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ پر ٹی 20 ویٹالیٹی بلاسٹ کو فوقیت دوں گا۔