دوسرا ون ڈے: پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بنگلا دیش کو 78 رنز سے شکست دےدی

Published On 08 May,2023 11:15 pm

چٹاگرام: (ویب ڈیسک) پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش انڈر 19 کو دوسرے ون ڈے میں 78 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

چٹاگرام کے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی، پاکستان انڈر19 نے ازان اویس کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں271 رنز بنائے۔

جواب میں بنگلا دیش انڈر 19 ٹیم 47 اوورز میں 193 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شہاب جیمز 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،عادل بن صدیق نے40 رنز بنائے۔

پاکستان انڈر19 کی طرف سے محمد اسمعیل نے دس اوورز میں46 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں، ایمل خان، علی اسفند اور عرفات منہاس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔